بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج کیلئے عظمیٰ خان نے عدالت سے رجوع کرلیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے ان کی بہن عظمیٰ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اپنی درخواست میں عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے، ان کے طبی معائنے اور علاج کے دوران رسائی دی جائے۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں فوری اور بروقت معلومات فراہم کی جائے، طبی معائنہ ان کی پسند کے ڈاکٹرز سے کروایا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو طبی معائنہ ٹیم میں شامل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کے بلڈ ٹیسٹ کروائے جائیں، علاج کیلئے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ دوران حراست اور علاج کے دوران معالجین، اہلخانہ اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک مسلسل رسائی دی جائے، بانی کی گزشتہ 3 ماہ کی بلڈ ٹیسٹ، آئی ٹیسٹ اور تشخیصی رپورٹس سمیت مکمل طبی رپورٹس فراہم کی جائیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔