ایران تنازع کچھ دنوں کا نہیں، کئی مہینوں جاری رہ سکتا ہے، برطانوی وزیر

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی فارن آفس منسٹر ہمیش فالکنر نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ صورتحال بدل رہی ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ ایران تنازع کچھ دنوں کا نہیں ہے۔ 

برطانوی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران تنازع ہفتوں نہیں بلکہ مہینوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ 

دریں اثنا عرب میڈیا کے مطابق فرانس نے مقامی اڈوں پر امریکی طیاروں کی عارضی موجودگی کی اجازت دے دی تاہم مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ وسائل ایران میں امریکی کارروائیوں میں حصہ نہ لیں۔ 

فرانسیسی عہدیدار کے مطابق متعلقہ وسائل خطے میں ہمارے شراکت داروں کے دفاع کی حمایت کیلیے استعمال کیے جائیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔