برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے برطانیہ کے 4 لڑاکا طیارے ٹائفون قطر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ 

جنگ کی صورت حال کے حوالے سے لندن سے اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ اینٹی ڈرونز صلاحیتوں کے حامل وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹر بھی کل قبرص پہنچ جائیں گے۔ 

سر کیئر اسٹارمر نے کہا جانتا ہوں لوگ خلیجی ممالک میں پھنسے اپنے عزیزوں کے حوالے سے پریشان ہیں، اپنے لوگوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ 

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کا طویل عرصہ سے موقف ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کے جائیں، برطانیہ اسی لیے ایران پر ابتدائی حملوں کا حصہ نہیں بنا۔ 

انھوں نے کہا کہ ایران نے خطے کے دیگر ممالک پر حملے شروع کیے تو صورت حال بدل گئی، اپنے لوگوں کے دفاع اور مفادات کے تحفظ کیلئے ایران پر حملے سے پہلے ہی اپنے دفاعی اثاثے خطے میں منتقل کر دیے تھے۔ جنوری اور فروری میں دفاعی اثاثے قبرص اور قطر منتقل کیے۔ 

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہفتہ کو ایرانی پر حملے شروع ہوئے تو برطانوی طیارے فضا میں تھے، جنہوں نے برطانوی فوجیوں کی رہائش گاہوں کی طرف جاتے ڈرونز مار گرائے۔ 

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔