سندھ: توانائی بچت اقدامات کے تحت اسکولز اور کالجز میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت کے توانائی بچت اقدامات کے تحت محکمۂ اسکول اور کالج ایجوکیشن نے تعطیلات کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

محکمۂ اسکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسپرنگ تعطیلات کے اقدامات کے تحت صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے، امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، تعطیلات کا اطلاق امتحانی عمل پر نہیں ہو گا۔ 

ادھر محکمۂ کالج ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کالجز 16 مارچ سے 31 مارچ 2026ء تک بند رہیں گے جبکہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے ضرورت کے مطابق آن لائن کلاسز ہوں گی

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔