صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا علی لاریجانی پر حملے پر اظہارِ افسوس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر ایرانی رہنما ڈاکٹر علی لاریجانی پر حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے نومبر 2025ء میں ڈاکٹر علی لاریجانی کے پاکستان کے سرکاری دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا تھا، ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانے میں علی لاریجانی کے کردار کو بھی سراہا گیا تھا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث انسانی جانوں اور انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جس سے سنگین معاشی اثرات اور عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔