
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پہلا آڈیو پیغام جاری کردیا، اپنے پیغام میں کہا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گی، امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے، ہم صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ناگزیر طور پر جاری رکھیں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے شہدا خصوصاً مناب اسکول کے شہدا کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، عوامی یکجہتی سے دشمن کو شکست دیں گے، ایرانی عوام کا اتحادہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے، بصورتِ دیگر انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے ریکارڈ شدہ خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی کشیدگی اور جنگ کو بڑھا رہی ہے اور اگر یہ اڈے برقرار رہے تو ان پر حملوں کا خطرہ موجود ہوگا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گی، میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضہ کر رہا ہے، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے۔
