فی تولہ سونا 7100 روپے سستا ہوگیا

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔

 آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 100 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 71 ڈالر کم ہو کر 5105 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔