پاکستان نے رابطہ کیا تو سستا تیل دیں گے، روس

پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کئی دہائیوں سے فوجی اور تکنیکی تعاون ہے، پاکستان نے رابطہ کیا تو اسے سستا تیل دیں گے، وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس اور گفتگو کے دوران روسی سفیر نے کہا کہ ایران کا ردعمل امریکی فوجی تنصیبات کیخلاف تھا جو خلیجی آبناؤں میں موجود ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ایران کی کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مزید کچھ نہیں کہنا، صورتحال غیریقینی ہے۔ 

روسی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ کی فوجی مہم جوئی پر پوری دنیا حیران ہے، موجودہ کشیدگی کب اور کیسے ختم ہوگی، اس کی پیشگوئی ممکن نہیں۔ 

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔