امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دی جانے والی ڈیڈ لائن کا وقت لکھ دیا، سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ منگل رات 8 بجے ایسٹرن ٹائم ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 8 بجے رات کا وقت ایران میں رات 3:30 بجے کا وقت ہوگا،  جبکہ پاکستانی وقت بدھ کی صبح 5 بجے ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا والے پیغام سے پہلے امریکی اخبار سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایران جنگ خاتمے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دے سکتے، ایران نے منگل کی شام تک آبنائے ہرمز نہ کھولی تو ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے۔

اخبار کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کو منگل کی شام کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے منگل کی شام تک کچھ نہ کیا تو ان کے پاس کوئی بجلی گھر نہیں رہے گا، ان کا کوئی پُل کھڑا نہیں رہے گا۔

امریکی نیوز نیٹ ورک اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع ہفتوں میں نہیں دنوں میں ختم ہونا چاہیے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو بہت کم چھوڑ کر پورے ایران کو تباہ کیا جاسکتا ہے، امریکا کی زمینی فوج کا جانا ضروری نہیں لیکن یہ خارج از امکان بھی نہیں ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔