ایرانی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملہ: تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ، عالمی مہنگائی کا خطرہ بڑھ گیا

ایران کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ساؤتھ پارس پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی معیار کے برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد 108 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی نمایاں مہنگا ہو گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے جنوبی صوبے بوشہر کے ساحل کے قریب واقع دنیا کے سب سے بڑے گیس ذخیرے ساؤتھ پارس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خلیجی ممالک کی تیل و گیس تنصیبات پر حملوں کی دھمکی دی تھی۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔