ایرانی میزائل حملے میں ایف 35 کو نقصان پہنچنے پر امریکا نے تحقیقات شروع کردیں

امریکا نے جدید ترین ایف 35 طیارے کو نقصان پہنچنے پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ جدید لڑاکا طیارے ’’لائٹنگ ٹو‘‘ کو ایران نشانہ بنانے میں کیسے کامیاب ہوا، اس حوالے سے امریکی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

امریکی طیارے کا پرانا ورژن ’’لائٹننگ‘‘ تھا مگر ’’لائٹننگ ٹو‘‘ کو سب پر برتری حاصل تھی، امریکی ایف 35 لائٹننگ ٹو جدید دور کا انتہائی تیز رفتار اسٹیلتھ طیارہ ہے۔

F-35 ففتھ جنریشن کا اسٹیلتھ طیارہ ہے، جس کی قیمت تقریباً 100 ملین ڈالر سے زائد ہے، امریکا اور اسرائیل دونوں اس جنگ میں F-35 طیارے استعمال کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی میزائل کا نشانہ بننے کے بعد F-35 لڑاکا طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی  تھی۔

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز کے مطابق طیارہ ایران کے اوپر ایک آپریشن کے دوران پرواز کر رہا تھا جب اسے لینڈنگ کے لیے مجبور ہونا پڑا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔