
انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن میں ایرانی نمائندے کا کہنا ہے کہ دشمن کے علاوہ دیگر جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی نمائندے نے کہا کہ بحری سلامتی اور جہازوں کے تحفظ کے لیے عالمی بحری تنظیم سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتِ حال کی وجہ امریکی اور اسرائیلی حملے ہیں۔
ایرانی نمائندے نے مزید کہا ہے کہ بحری سلامتی اور جہازوں کے تحفظ کے لیے دیگر ممالک سے تعاون کو بھی تیار ہیں۔
جی سیون ممالک نے ایران سے تمام حملے فوری اور غیرمشروط طور پر روکنے اور عالمی قوانین کی پابندی کا مطالبہ کردیا۔
