وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگی صورتحال میں پاکستان کے سفارتی کردار سے بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمتِ عملی پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی۔

ذرائع کے مطابق مشاورت کا مقصد موجودہ علاقائی اور داخلی صورتحال کے تناظر میں قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کو یقینی بنانا تھا

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کردار، جرأت اور قابلیت کو لازوال عسکری اوصاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی جوان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ اوصاف ثابت کر رہے ہیں۔

نوویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پزیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی…
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔