
بحری آمد و رفت کے اہم سمندری راستے آبنائے ہرمز کی معطلی سے عالمی توانائی بحران شدت اختیار کر گیا تھا۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا، بشرطیکہ وہ ایران کے خلاف کسی جارحیت میں شامل نہ ہوں یا اس کی حمایت نہ کریں اور طے شدہ سیکیورٹی بیان میں مزید کہا گیا کہ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کرنا ہوگی۔ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔
