
نیپال میں ریپر سے سیاست دان بننے والے 35 سالہ بالِندرا شاہ ملک کے نئے وزیرِ اعظم بن گئے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق 35 سالہ بالندرا شاہ نے بدعنوانی کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد ہونے والے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم کو شکست دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالِندرا شاہ نے جمعے کو نیپال کے وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اٹھایا، وہ ہمالیائی قوم میں اس عہدے پر فائز ہونے والے سب سے کم عمر منتخب رہنما بھی بن گئے ہیں۔
