بوسنیا کے کھلاڑیوں نے فٹبال میچ سے قبل جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی کھلاڑیوں سےہاتھ ملانےسے انکار کر دیا۔

بوسنیا ہرزیگووینا کی انڈر 21 فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں کھیلے گئے یو ای ایف اے یورپین انڈر 21 چیمپئن شپ کوالیفائنگ میچ سے قبل احتجاجاََ اسرائیلی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

فٹبال گراؤنڈ میں بوسنیا ہرزیگووینا کے کھلاڑیوں کی جانب سے اُٹھائے گئے اس غیر معمولی اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے یہ اقدام اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں غصہ بڑھ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک غزہ میں کم از کم 73 ہزار 188 معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔