وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایران امریکا مذاکرات کے مقام کا دورہ

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر وینیو کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزارتِ داخلہ اور دیگر سیکیورٹی حکام بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ مذاکرات کی مکمل تیاری اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں جمعے کو مذاکرات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات دونوں ملکوں کے وفود کی سطح پر اسلام آباد میں ہوں گے۔

مذاکرات میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی شرکت کا امکان ہے یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔