
ایرانی پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول ادا کرنا ہوگا۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفادات کے پیش نظر آبنائے ہرمز پر مؤثر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرے گی۔ ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ ایران امریکیوں پر اعتماد نہیں کر سکتا اور اس حوالے سے پالیسی قومی مفادات کے مطابق ترتیب دی جائے گی۔
دوسری جانب ایران کی آئل ریفائننگ کی بحالی کا عمل جاری ہے، دو ماہ میں 80 فیصد صلاحیت بحال ہونے کی امید ہے۔
