مشرق وسطیٰ میں پائیدار حل کے باوجود معاشی اثرات برقرار رہیں گے، 8 ممالک کا مشترکہ بیان

برطانیہ، آسڑیلیا، جاپان، نیوزی لینڈ، سوئیڈن، اسپین، پولینڈ اور ناروے کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق اس مشترکہ بیان میں ان ملکوں کے وزرائے خارجہ نے کہا مشرق وسطیٰ میں پائیدار حل کے باوجود ترقی، افراط زر اور مارکیٹوں پر اثرات برقرار رہیں گے۔ 

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بحران کے معاشی اثرات سے نمٹنے، بحالی کیلیے مربوط، ذمہ دارانہ اور بروقت اقدامات کے پابند ہیں اور تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاجواز برآمدی پابندیوں، ذخیرہ اندوزی اور تجارتی رکاوٹیں پیدا کرنے سے گریز کریں۔

مشترکہ بیان میں وزرائے خارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضرورت مند ممالک کیلئے مربوط ہنگامی امداد فراہم کریں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیراعظم کے ہمراہ…
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔