
پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
امیر خسرو روڈ پر بارش اور تیز ہوا کے باعث درخت گاڑی پر گرگیا تاہم اس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ ٹریفک کو نرسری سے شارع قائدین کی جانب متبادل راستہ دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حسین آباد، کریم آباد انڈر پاس کے قریب گاڑی نالے میں گرگئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
