کراچی میں 7 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات قبل طلبہ شدید اضطراب اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے مطابق اگرچہ متعلقہ حکام کی جانب سے مکمل انتظامات کے دعوے کیے جا رہے ہیں، لیکن زمینی حقائق ان دعوؤں سے مطابقت نہیں رکھتے، جس نے ہزاروں طلبہ اور والدین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔سب سے سنگین مسئلہ ایڈمٹ کارڈز کی فراہمی کا ہے۔ متعدد طلبہ کو نہ تو ایڈمٹ کارڈز موصول ہوئے ہیں اور نہ ہی آن لائن سسٹم کے ذریعے انہیں حاصل کیا جا رہا ہے، کیونکہ ویب سائٹ مسلسل غیر فعال ہے۔ اس صورتحال میں طلبہ کے لیے امتحان میں شرکت ہی غیر یقینی بنتی جا رہی ہے۔مزید برآں، بڑی تعداد میں طلبہ کو اپنے امتحانی مراکز کے بارے میں واضح معلومات میسر نہیں، جس سے ان کی تیاری اور بروقت رسائی مزید متاثر ہو رہی ہے۔ امتحانی سامان کی ترسیل اور مراکز سے متعلق دیگر انتظامی امور میں بھی ابہام پایا جاتا ہے، جو اس اہم مرحلے پر ناقابل قبول ہے۔اگرچہ سیکیورٹی کے نام پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، مگر طلبہ کی سہولت، رہنمائی اور رسائی کے لیے مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دیتے۔ محض اعلانات کافی نہیں، بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات کے التواء کا مطالبہ نہیں، بلکہ ایک منظم، شفاف اور طلبہ دوست امتحانی نظام کا قیام ضروری ہے تاکہ ہر طالبعلم بغیر کسی رکاوٹ کے امتحان دے سکے۔لہٰذا حکومت، محکمہ تعلیم اور متعلقہ بورڈ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فوری طور پر ویب سائٹ کو فعال کیا جائے، ایڈمٹ کارڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے، امتحانی مراکز کی مکمل اور واضح معلومات فراہم کی جائیں، اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کر طلبہ کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل قبول ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دعوؤں کے بجائے مؤثر عملی اقدامات کیے جائیں۔
Related Posts
خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پشاور سے صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو خط تحریر کیا ہے جس…
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر دیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر دیا۔ رمضان ریلیف…
بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل، ذرائع
اسلام آباد کے بہترین اسپتالوں کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی، جو بانی پی…
لیبیا کے قریب غیر قانونی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی، 2 بچوں سمیت 55 افراد ہلاک اور لاپتہ ہو گئے
انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 2 بچوں سمیت 55 تارکینِ وطن ہلاک یا لاپتہ…
