فرانس کی آبنائے ہرمز کھلوانے یا جنگ میں مدد کیلئے بحری بیڑہ بھیجنے کی تردید

فرانس نے آبنائے ہرمز کھلوانے یا جنگ میں مدد کے لیے بحری بیڑہ بھیجنے کی تردید کر دی۔

اس حوالے سے فرانس کا کہنا ہے کہ ہمارا بحری بیڑہ مشرقی بحیرہ روم میں رہے گا۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ایران جنگ سے براہِ راست منسلک امریکی فوجی پروازوں کو ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد مانگ لی ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہُرمُز کی بندش سے متاثر کئی ملک اسے کھلا رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر اپنے جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہرمز بھیجیں گے ، آبنائے ہرمز سے تیل لینے والے ممالک اس راستے کی سیکیورٹی خود یقینی بنائیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔