آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکر جانا شروع ہوگئے، معاشی مشیر وائٹ ہاؤس کا دعویٰ

وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کیون ہیسیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکر جانا شروع ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیون ہیسیٹ کا کہنا تھا کہ پُرامید ہوں کہ ایران جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ مہینوں میں نہیں ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ اس معاملے کو انجام تک پہنچائے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

معاشی مشیر وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران امریکا کی معیشت کو نقصان نہیں پہنچا رہا۔ 

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک امریکا کو تیل فروخت کرنے والی برآمدات میں کمی کرسکتے ہیں۔

کیون ہیسیٹ کا یہ بھی  کہنا تھا کہ ایندھن مارکیٹ کے استحکام پر چین اور امریکا کے مقاصد ایک ہیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔