کرسٹیانو رونالڈو کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے عید کے موقع پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ساتھ رونالڈو نے تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں اُنہوں نے عید کی مناسبت سے لباس بھی پہن رکھا ہے۔

اپنے پیغام میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ سب کو عید مبارک، اُمید ہے کہ آپ اپنی فیملی اور اپنے پیاروں کے ساتھ یہ دن اچھے طریقے سے منارہے ہوں گے، آپ سب کو عید کی خوشیاں بہت مبارک ہوں۔

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دُ نیا بھر میں عید منانے والے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔