
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نجی بات چیت میں ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے۔
پریس بریفنگ میں وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی بات چیت ہو رہی ہے، جنگ 4 سے 6 ہفتے مزید جاری رہ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی طور پر کچھ بتانے اور عوامی لحاظ سے کچھ کہنے میں فرق ہوتا ہے، ایران نے ذاتی طور پر جو کچھ ہم سے کہا ہے اس کو جانچا جائے گا۔
کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ عرب ممالک سے جنگ اخراجات میں مدد کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں، دورہ چین میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کابینہ حکام بھی جا سکتے ہیں۔
