زمبابوے میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں اتوار کو انڈیا اور پاکستان کے میچ کے دوران سرفراز احمد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرفراز احمد کی میچ کے دوران لی گئی لائیو فوٹیج کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس میں وہ ہاتھ میں موبائل فون پکڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ سرفراز احمد پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا (پی ایم او اے) میں بیٹھ کر کیسے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں؟
آئی سی سی قانون کے مطابق، ہر ٹیم مینیجر کو پی ایم او اے کے اندر ایک موبائل ڈیوائس لے جانے کی اجازت ہے لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ موبائل فون صرف کرکٹ آپریشن کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹیم کے میڈیا مینیجر اور سکیورٹی مینیجر کو بھی پلیئرز ایریا میں فون لے جانے کی اجازت ہے تاہم وہ اسے استعمال نہیں کر سکتے۔
آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق، ٹیم مینیجر اور ٹیم کے ساتھ سپورٹ ارکان لیپ ٹاپ بھی لے جا سکتے ہیں جسے وہ کرکٹ آپریشن کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
Related Posts
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نجی اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دی جانے والی ڈیڈ لائن کا وقت لکھ دیا، سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ منگل رات 8 بجے ایسٹرن ٹائم ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 8 بجے رات کا وقت ایران میں رات 3:30 بجے کا وقت ہوگا، جبکہ پاکستانی…
اپر کوہستان مالی اسکینڈل: چاروں ملزمان کی اثاثوں سے دستبرداری کی درخواستیں منظور
احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان مالی اسکینڈل کے 4 ملزمان کی اپنے اثاثوں سے دستبرداری سے متعلق…
علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا پیغام سوشل میڈیا پر جاری
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا پیغام سوشل میڈیا پر جاری…
