
نوویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پزیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل گشت پر مبنی عسکری مشق ہے، جس کا مقصد پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں میں مؤثر اضافہ کرنا ہے۔ مشق میں شریک ٹیموں کے درمیان جدید خیالات اور حربی تجربات کا تبادلہ کیا گیا جبکہ بہترین عسکری طریقہ کار سے باہمی سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ یہ مشق 5 فروری 2026ء سے باقاعدہ طور پر منعقد کی گئی اور اسے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں انجام دیا گیا، جہاں علاقے نے حقیقت پسندانہ اور چیلنجنگ عملی ماحول فراہم کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کردار، جرأت اور قابلیت کو لازوال عسکری اوصاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ اوصاف پاکستانی جوان ثابت کر رہے ہیں۔
9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پزیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل گشت پر مبنی عسکری مشق ہے، جس کا مقصد پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں میں مؤثر اضافہ کرنا ہے۔

مشق میں شریک ٹیموں کے درمیان جدید خیالات اور حربی تجربات کا تبادلہ کیا گیا جبکہ بہترین عسکری طریقہ کار سے باہمی سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ یہ مشق 5 فروری 2026ء سے باقاعدہ طور پر منعقد کی گئی اور اسے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں انجام دیا گیا، جہاں علاقے نے حقیقت پسندانہ اور چیلنجنگ عملی ماحول فراہم کیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے تمام ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت، عملی صلاحیت، جنگی مہارت اور بلند حوصلے کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
