ای سی سی نے پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی، پاسکو کی گندم مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔

ای سی سی نے مقامی گندم کی نئی ریزرو قیمت 4150 روپے فی من مقرر کردی جبکہ درآمدی گندم کی ریزرو قیمت 3800 روپے فی من کی منظوری دی گئی ہے۔ 

اقتصادی رابطہ کمیٹی اعلامیہ میں کہا گیا کہ گندم فرسٹ اِن فرسٹ آؤٹ بنیاد پر فروخت ہوگی۔ پرانے منصوبوں کیلئے 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔