
ایران میں رہائشی مکان پر امریکی و اسرائیلی حملے سے ماں باپ بچے سمیت شہید ہوگئے۔
ایران کے شہر رامسر میں امریکا اسرائیل نے رہائشی مکان پر حملہ کیا، جس میں میاں بیوی اور ان کا بچہ شہید ہوگیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دشمن کی بے بسی کی انتہا کو ظاہر کرتا ہے، ایسے بزدلانہ حملے ایرانی شہریوں کی ہمت میں کمی نہیں بلکہ قومی اتحاد میں اضافہ کریں گے۔
اس سے قبل امریکا اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیب نطنز پر بھی حملہ کیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وسطی علاقے میں واقع نطنز یورینیم افزودگی مرکز کو آج نشانہ بنایا گیا۔
