
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کی تصدیق کر دی میڈیا گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے، وزرائے خارجہ اگلے روز وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہماری ملاقات ترکیہ میں طے تھی، مصروفیات کی وجہ سے میں نے بھائیوں کو اسلام آباد ملنے کی دعوت دی۔
وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایمانداری اور نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تمام دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں، ایران سے بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔۔
