پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آ گئی: خواجہ سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آ گئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیئے گا کیسے؟ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائے گا۔ سعد رفیق نے مزید کہا ہے کہ متوسط طبقہ خطِ غربت سے نیچے چلا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران پر امریکی و صہیونی حملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کے کروڑوں لوگ بھوکے مریں گے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔