کراچی میں 7 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات قبل طلبہ شدید اضطراب اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے مطابق اگرچہ متعلقہ حکام کی جانب سے مکمل انتظامات کے دعوے کیے جا رہے ہیں، لیکن زمینی حقائق ان دعوؤں سے مطابقت نہیں رکھتے، جس نے ہزاروں طلبہ اور والدین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔سب سے سنگین مسئلہ ایڈمٹ کارڈز کی فراہمی کا ہے۔ متعدد طلبہ کو نہ تو ایڈمٹ کارڈز موصول ہوئے ہیں اور نہ ہی آن لائن سسٹم کے ذریعے انہیں حاصل کیا جا رہا ہے، کیونکہ ویب سائٹ مسلسل غیر فعال ہے۔ اس صورتحال میں طلبہ کے لیے امتحان میں شرکت ہی غیر یقینی بنتی جا رہی ہے۔مزید برآں، بڑی تعداد میں طلبہ کو اپنے امتحانی مراکز کے بارے میں واضح معلومات میسر نہیں، جس سے ان کی تیاری اور بروقت رسائی مزید متاثر ہو رہی ہے۔ امتحانی سامان کی ترسیل اور مراکز سے متعلق دیگر انتظامی امور میں بھی ابہام پایا جاتا ہے، جو اس اہم مرحلے پر ناقابل قبول ہے۔اگرچہ سیکیورٹی کے نام پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، مگر طلبہ کی سہولت، رہنمائی اور رسائی کے لیے مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دیتے۔ محض اعلانات کافی نہیں، بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات کے التواء کا مطالبہ نہیں، بلکہ ایک منظم، شفاف اور طلبہ دوست امتحانی نظام کا قیام ضروری ہے تاکہ ہر طالبعلم بغیر کسی رکاوٹ کے امتحان دے سکے۔لہٰذا حکومت، محکمہ تعلیم اور متعلقہ بورڈ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فوری طور پر ویب سائٹ کو فعال کیا جائے، ایڈمٹ کارڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے، امتحانی مراکز کی مکمل اور واضح معلومات فراہم کی جائیں، اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کر طلبہ کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل قبول ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دعوؤں کے بجائے مؤثر عملی اقدامات کیے جائیں۔
Related Posts
ضیاء حسین شاہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیئرمین مقرر
ضیاء حسین شاہ کو پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری…
خطے میں تبدیلیوں سے پاکستان اور ایران مزید قریب آئے، ایرانی سفیر
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ہم دوستوں کا تو چناؤ کر…
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کردار، جرأت اور قابلیت کو لازوال عسکری اوصاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی جوان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ اوصاف ثابت کر رہے ہیں۔
نوویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پزیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی…
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
سعودی فلکیاتی تنظیم نے سعودی عرب میں کل (بدھ کو) پہلا روزہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔…
