کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئی ہیں جبکہ بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق اسنیپ چیکنگ مہم میں ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور اے وی ایل سی شریک ہیں.

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو موقع پر لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کریں، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔