
بہاولپور میں پیٹرول اور ایل پی جی مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، متعدد پیٹرول پمپس اور ایجنسیاں سیل کردی گئیں۔
شہر اور گرد و نواح میں اوگرا اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کر کے غیرقانونی مکسنگ اور ڈمپنگ میں ملوث پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اوگرا کے مطابق 48 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا 1 ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، یہ ٹینکر بہاولپور میں سمہ سٹہ روڈ پر چھپا کر رکھا گیا تھا جبکہ 1 پمپ کو سیل کردیا گیا ہے۔
پیٹرول ایجنسیاں سیل کر دی گئیں جبکہ مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے پر ایل پی جی پلانٹ سیل کردیا گیا، جہاں ایل پی جی 35 سے 50 روپے فی کلو زائد قیمت پر دی جارہی تھی۔
