14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہو گی: حکام

سینیٹر منظور احمد کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں 14 اپریل کے بعد ایل این جی دستیاب نہیں ہو گی۔

حکام نے کہا ہے کہ اس سال کے لیے ہم نے 2 کارگو فی ماہ مؤخر کروا دیے تھے، قطر سے 2 مارچ سے ایل این جی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔

حکام نے کہا کہ مارچ میں 8 کارگو آنے تھے جن میں سے 2 آئے، اپریل میں 6 کارگو آنے تھے، سوئی سدرن نے ایک فرٹیلائزر پلانٹ کو 50 فیصد گیس کی کٹوتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کی سپلائی 300 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو کر 130 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کی جائے گی، اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس ضرورت پوری نہیں کر سکیں گے

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔