اقوامِ متحدہ کا ایرانی طالبات کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کا آغاز

اقوامِ متحدہ کے ایک تحقیقاتی ادارے نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے پہلے روز پرائمری اسکول پر ہونے والے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے رکن میکس ڈو پلیسس نے کہا کہ تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق پرائمری اسکول پر 2 میزائل حملے یکے بعد دیگرے کیے گئے، جس میں 170 سے زائد اساتذہ و طالبات شہید ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی 5 مارچ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ حملہ امریکی افواج کی جانب سے کیا گیا، تاہم تاحال کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ پینٹاگون نے اس معاملے کی چھان بین کو مزید وسعت دے دی ہے۔

میکس ڈو پلیسس نے کہا کہ ہمیں ایسے قابلِ اعتماد شواہد ملے ہیں جو ایران کی جانب سے بتائی گئی ہلاکتوں کی تعداد کی تائید کرتے ہیں

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔