
کراچی پورٹ نے رواں ماہ کے صرف 24 دنوں میں گزشتہ پورے سال کی ٹرانس شپمنٹ سے زائد ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز ہینڈل کیے کراچی خلیج فارس سے قریب تر پورٹ ہے اور سیکڑوں جہاز لاکھوں کنٹینرز لیے خلیج فارس سے باہر آبنائے ہرمز کے کھلنے کے منتظر ہیں۔
اور ایسے میں کچھ عرصے کے لیے کنٹینرز کراچی پورٹ پر رکھنے سے جہاز نہ چلنے کے نقصان سے بچنا ترجیح ہے، یوں کراچی پورٹ ترجیح بن رہی ہے اور کنٹینرز رکھ رکھ کر جانے کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے۔
لہٰذا گزشتہ پورے سال ٹرانسشپمنٹ کے 8300 کنٹینرز آئے تھے، جبکہ اب صرف 24 دن میں کنٹینر ہینڈلنگ 8313 کنٹینرز کی ہوگئی ہے۔۔
