آسٹریلیا نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران مذاکرات میں واپس آئیں

آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران مذاکرات میں واپس آئیں اور جنگ بندی برقرار رکھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کسی اتفاق کے بغیر ختم ہونا مایوس کُن ہے۔ پینی وونگ نے مزید کہا ہے کہ اس بحران کا جلد حل دیکھنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ تنازع میں اضافے سے انسانی جانوں کا نقصان ہوگا اور دنیا کی معیشت پر اثر پڑے گا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔